User Tag List

+ Reply to Thread
Results 1 to 6 of 6

Thread: کیا حلالہ کرنا اور کروانا باعثِ اجر و ثواب 

  1. #1
    Junior Member Hina4islam is on a distinguished road Hina4islam's Avatar
    Join Date
    Oct 2010
    Posts
    12
    Gender:
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Default کیا حلالہ کرنا اور کروانا باعثِ اجر و ثواب 

    کیا حلالہ کرنا اور کروانا باعثِ اجر و ثواب ہے؟
    صدیاں گزر جانے کے بعد علم و آگہی کے اس دور میں حلالہ کے اثبات اور جواز کے علمبردار آج بھی موجود ہیں بلکہ اس پر بھرپورطورپرعمل پیرابھی ہیں۔ نتیجتاً وہ امتِ مسلمہ کی اخلاقی تباہی اور زہنی انتشار کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ جبکہ اسلام کی عفت مآب بیٹیوں کی حرمت کی پاسداری کیلئےلاکھوںفرزندانِ توحید کی قربانیاں اور اُن کی تڑپتی ہوئی لاشوں کا تصور مسلمانوں کی شاندار تاریخ کا حصہ ہے۔ مگر یہ بہنیں آج حلالہ کے نام پر اپنی لُٹتی ہوئی عزتوں پر فریاد رَسی کر کہ ہم سے پوچھ رہی ہیں کہ:
    تم نے اب تک فحاشی کے اِس سیلاب کے سامنے
    بند باندھنے کے لئے کیا کردار ادا کیا؟

    آئیے۔۔۔۔۔آگےبڑھئیے۔۔۔۔۔۔ عزتوں کے تحفط کے لئے مال،علم اورقلم سے اس جہاد میں شامل ہو کر اپنا حصہ ڈالئیے۔
    اگرآپ کی رسائی اِس کتاب تک ہو چکی ہے تو میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر آپ سے فریاد کرتی ہوں کہ اس کتاب کو ضرور پڑھئیے گا تاکہ کل کو خدا نا خواسطہ کہیں آپ کے گھر میں یہ حلالہ رحمت و برکت کا رُوپ دھار کر داخل ہونے لگے تو آپ اپنا بچاؤ کر سکیں
    پھرناکہنا ہمیں تو اس کا معلوم ہی نہ تھا


    Click here for Download

  2. #2
    Super Moderator faraz_ameem is on a distinguished road faraz_ameem's Avatar
    Join Date
    Oct 2009
    Location
    Your Heart
    Posts
    1,184
    Country:
    Users Country Flag
    Gender:
    My Mood
    Daring
    Mentioned
    29 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Default

    ye kia hota hy, mane to ye term pehli baar suni hy
    APNAY TAARUF K LIYE FAQAT ITNA HE KAAFI HAI
    HUM WO CHOOR DETE HAIN JO RASTA AAM HO JAYE

  3. #3
    Super Moderator faraz_ameem is on a distinguished road faraz_ameem's Avatar
    Join Date
    Oct 2009
    Location
    Your Heart
    Posts
    1,184
    Country:
    Users Country Flag
    Gender:
    My Mood
    Daring
    Mentioned
    29 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Default

    nd ye book download nahe hu rhe
    APNAY TAARUF K LIYE FAQAT ITNA HE KAAFI HAI
    HUM WO CHOOR DETE HAIN JO RASTA AAM HO JAYE

  4. #4
    Junior Member Hina4islam is on a distinguished road Hina4islam's Avatar
    Join Date
    Oct 2010
    Posts
    12
    Gender:
    Mentioned
    2 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Default

    Book download nahi ho rahi to yahan se kr laein
    Click here

  5. #5
    Super Moderator faraz_ameem is on a distinguished road faraz_ameem's Avatar
    Join Date
    Oct 2009
    Location
    Your Heart
    Posts
    1,184
    Country:
    Users Country Flag
    Gender:
    My Mood
    Daring
    Mentioned
    29 Post(s)
    Tagged
    2 Thread(s)

    Default

    hu gye.......
    APNAY TAARUF K LIYE FAQAT ITNA HE KAAFI HAI
    HUM WO CHOOR DETE HAIN JO RASTA AAM HO JAYE

  6. #6
    Junior Member bright is on a distinguished road bright's Avatar
    Join Date
    Mar 2011
    Posts
    1
    Gender:
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)

    Default



    حلالہ کے موضوع پر ایک بہترین کتاب جس میں صرف اور صرف قرآن و حدیث سے اس موضوع سے انصاف برتا گیا ہے۔



    دیکھیے کرلپ کی آن لائن ڈکشنری سے لفظ حلالہ کی تعریف


    حَلالَہ [حَلا + لَہ] (عربی)

    اسم نکرہ
    1. (فقہ) وہ مطلقہ عورت جو دوبارہ اپنے پہلے شوہر سے نکاح کرے (اپنے دوسرے شوہر سے طلاق لینے کے بعد)۔

    مزید دیکھیے


    تَحْلِیل [تَح (فتحہ ت مجہول) + لِیل] (عربی)
    ح ل ل تَحْلِیل
    عربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل از مضاعف سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1810ء کو 'کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

    اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
    1. حلال کرنے یا جائز قرار دینے کا فعل۔

    2. [ فقہ ] حلالہ کرنا (جس عورت کو شرعاً قطعی طلاق ہو چکی ہو اور شوہر طلاق دہندہ پھر اسے نکاح میں لانا چاہے اور جب تک اس مطلقہ کا کسی اور مرد سے نکاح مع خلوت صحیحہ نہ ہو اور وہ اسے بخوشی طلاق نہ دے دے یا اس کی موت واقع نہ ہو جائے تو یہ عورت عدت پوری کیے بغیر اس پہلے شوہر سے نکاح نہیں کر سکتی اس طریقے کو حلالہ کرنا یا تحلیل کہتے ہیں)۔

    اب بتائیے لغت کیا کہتی ہے۔ اور حلالہ سے دراصل کونسا عمل مراد ہے

    حضورلوگوں*کو گمراہ نہ کریں اور جو عمل برا ہے اس کو کہیں اور اس عمل کےغلط استعمال کو برا کہین اور ایک ایسے لفظ* کو جو ایک سنت عمل کو ظاہر کرتا ہے بدنام کر کے اپنے لیے روسیاہی نہ خریدیں۔ اور لفظ تحلیل کا استعمال آپ کے صیح*بخآری کے مترجم داود راز نے اپنی ترجمہ شدہ صحیح*بخاری میں*بھی کیا ہے اور لغات پہ بھی نظر رکھیں کہ وہ کیا کہتی ہیں۔

    دیکھیئے قبلہ داود راز اپنی ترجمہ شدہ صیحیح بخاری میں جو کہ ہر غیر مقلد کے گھر میں موجود ہوتی ہے کیا لکھتے ہیں۔



    صفحہ ایک سو ایک باب قرآن پاک کی تفسیر میں تشریح میں لکھتے ہیں۔ حکم مذکورہ طلاق رجعی کے لیے ہے اور طلاق بائن کے لیے بھی جبکہ شرعی حلالہ کے بعد عورت پہلے خاوند سے نکاح کرنا چاہے تو اسے روکنا نہ چاہیے، از خود حلالہ کرنے کرانے والوں*پر خدا کی لعنت ہوتی ہے۔

    تو میرے بھائی اس نازک معاملے میں من چاہا مت لکھو اور نہ کہو ۔۔ جو چیز بری ہے جیسے اوپر صاف صاف لکھا ہوا ہے ازخود حلالہ کرنے کرانے والون پر خدا کی لعنت ہوتی ہے ایسے کہو۔

    دیکھو اور سمجھو قبلہ داود صاحب نے صاف صاف لکھا ہے کہ شرعی حلالہ کے بعد عورت حلال ہو جاتی ہے ، اور لعنت ہے ازخود حلالہ کرنے کرانے والوں*پر تو ثابت ہوا کہ حلالہ ایک شرعی عمل ہے اس کو برا مت کہو ہاں اس عمل کے غلط استعمال کرنے والوں*کو برا کہو۔

    اور دیکھو اوپر لکھا ہے شرعی حلالہ کے بعد عورت اپنے پہلے خاوند کے لیے حلال ہو جاتی ہے۔ تو پھر آپ کی رو سے ایک لعنتی عمل کے بعد عورت اپنے خاوند کے لیے حلال ہو جاتی ہے کیسی عجیب اور جاہلانہ بات ہے۔

    ہماری نہیں تو داود راز صاحب ہی کی بات سن لو کہ آپ بھی اپنے آپ میں مجتہد ہو اور اپنا ہی اجتہاد کرو گے اور اپنے ہی مسلک کے عالم کی بات بھی نہیں سنو گے۔

    خدا کے لیے الفاظ* کی جو تعریفیں لغات میں مستعمل ہیں اور اکابر نے جو ان سے مطالب لیے ان میں تبدیلیاں مت کرو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کل کو روز جزا کیا منہ دکھاو گے۔

+ Reply to Thread

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts