PDA

View Full Version : Nazmein



Perdaisi
07-05-2010, 02:07 PM
مَیں کون ہوں؟



وہ کل بھی پوچھتی تھی یہ

وہ پوچھتی ہے آج بھی

مَیں کون ہوں؟

سوال ہر نظر میں ہیں عجیب سے

گو اُس کو جانتے ہیں سب قریب سے

وہ عام ہے کہ خاص ہے

اُداس ہے

ہے اُس کی اوڑھنی بھی تار تار سی

خزاں ہے آج کل تلک بہار تھی

وہ مُنصفی کے نام پر لزراُٹھے

زبان اُس کی کٹ گئی

وہ کیا کہے؟

سماعتوں میں آندھیوں کا شور ہے

وہ کیا سُنے؟

کوئی تو اُس کا ہاتھ بڑھ کے تھام لے

کوئی تو آئے اُس کو اپنا نام دے

وہ کون ہے؟

وہ پوچھتی ہے ہر کسی سے آج بھی

مَیں کون ہوں؟

waseeb
07-08-2010, 05:41 AM
.
مگر کیسے کہوں اس کو؟
مجھے اس سے محبت ہے
کہ جس کی یاد آئے تو
خیال و خواب پر چھائے
کئی شب نیند ترسائے
میری آنکھوں کو بس ہر پل
وہی ہر سُو نظر آئے
مجھے اس سے محبت ہے
کہ جس کی مسکراہٹ میرا جیون ہے
کہ جس کا ہر قدم دھڑکن کو بے قابو کیے جائے
کہ جس کے لب ہلیں تو نور ہر جانب بکھر جائے
مجھے اس سے محبت ہے
مگر کیسے کہوں اس کو؟
مجھے اس سے محبت ہے

Degrian
11-02-2010, 08:39 AM
meri zaat zara-e-imtihaan
main woh kis terha se karon bayan,
jo parhaya gaya hai mujhe yahan.

Sune kon meri ye dastaan,
koi dost hai na koi girl friend,

ye lerkiyaan....
ye parhaiyaan....
Mere paperon ki hain terjuman.

Meri zaat zara-e- imtihaan..

kabhi facebook pe yun bethna,
kabhi dolmen mai yun ghomna,

mujhe parhne ka tha jo asra,
nahi kholi kitabain copian,

ye Numericalz...
ye Theoriaan...
Mere pepron ki hain terjumaan.

Meri zaat zara-e-imtihaan....